اخبار

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں رواں سال موسم سرما کے دو ماہ کے دوران طالبان کے حملوں میں 807 افغان فوجی ہلاک ہوئے۔
تین شعبان المعظم کو رسول اکرم ﷺ کے پیارے نواسے امام حسین علیہ السلام کے نور وجود سے مدینۃ النبی کے بام و در روشن و منور ہوئے،، جشن ولادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے ملک بھر میں پُرنور محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
امریکا میں صدر ٹرمپ کی صدارت کے سو دن مکمل ہونے پر جہاں حامیوں نے جشن منایا وہیں مخالفین نے احتجاج کیا اور پالیسیوں پر ردعمل ظاہر کیا۔
ترک حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد مزید چار ہزار عوامی اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔
الحشد الشعبی نے موصل میں محمد رسول اللہ فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے موصل شہر کے جنوبی علاقوں میں ’’محمد رسول اللہ‘‘ نامی فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
رہبر معظم سے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں قرآن کریم کے 34 ویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: تمام مسلمانوں کو قرآن کریم کے مفاہیم اور معانی کے ادراک پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے باز نہ آیا تو اس کے ساتھ ’ایک بڑی جنگ‘ بھی چھڑسکتی ہے لیکن وہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
شمالی کوریا نے تمام تر دھمکیاں بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک اور میزائل تجربہ کر دیا ہے، امریکا اور جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم شمالی کوریا کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
فلپائن کے جزیرہ منداناؤ کے ساحل کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 کی گئی جبکہ لوگوں کو ساحل سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
مشرقِ وسطی میں ایران کی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں،سعودی عرب
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ابتدائی سو دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف سوسے زائد اقدامات کئے۔
حماہ کے اطراف میں شامی فورسز کی کارروائی میں 300 وہابی دہشتگرد ہلاک
شامی فورسز کی ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی اور عربی وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے صوبہ حماہ کے اطراف میں شامی فوج نے 300 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
مقبوضہ جنوبی فلسطین میں دو فلسینی بچے شہید
مقبوضہ جنوبی فلسطین میں دو فلسینی بچے شہید ہوگئے ہیں
دو ملین یمنی بچے غذائی قلت کا شکار، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سعودی جارحیت کے باعث یمنی بچوں کی المناک صورتحال کے بابت سخت خبردار کیا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ دو ملین یمنی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور انہیں فوری امداد اور معالجہ کی ضرورت ہے
یمنی فوج نے آل سعود کے فوجی ہتھیاروں کے ڈپو کو آگ لگادی
یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی سرحد صوبے جیزان میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو تباہ کردیا ہے اور اس میں پوری طرح آگ لگ گئی ہے
موصل چند اور علاقے داعش کے قبضے سے آزاد
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شمالی صوبے نینوا میں پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد علاقوں کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ناکامی سے بچنے کےلئے یوٹرن لینے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے سے دستبردار ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔
امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب شروع کردی
ستائیس رجب سنہ چالیس عام الفیل کو پیغمبراکرم ۖ غار حرامیں اپنے رب سے دعاؤمناجات میں مشغول تھے کہ یکایک فرشتۂ وحی حضرت جبریل نازل ہوئے اور اپنے ہمراہ مژدۂ رسالت لاۓ اورسورۂ علق کی آیات کی تلاوت کی۔
صیہونی حکومت نے امریکہ سے مزید تین ایف پینتیس جنگی طیارے حاصل کر لئے۔

صفحات