شام: درعا کے مضافاتی علاقے میں مفاہمت
شام کے جنوبی علاقے درعا کے مضافات میں واقع محجہ کے علاقے میں ہونے والی مفاہمت کے بعد ہزاروں مسلح افراد نے اپنے ہتھیار شام کی سرکاری فوج کے حوالے کر دیئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محجہ کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے ہتھیار ڈالے جانے کے بعد درعا - دمشق روڈ پر امن قائم ہو گیا ہے۔
اس سے قبل مسلح افراد کے ساتھ اس طرح کی مفاہمت کا عمل الصنمین اور غباغب کے علاقوں میں بھی انجام پایا تھا۔
مفاہمت کی بنیاد پر لوگ چاہیں تو النجیح جا سکتے ہیں جہاں ان کو مسلح افراد کے حملے کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔
دوسرے کی جانب المیادین ٹی وی نے بھی شمال مشرقی دمشق میں قابون کے علاقے سے مخالف مسلح عناصر کے انخلا کے بارے میں مفاہمت پیدا ہونے کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس مفاہمت کی بنیاد پر جو مسلح عناصر امن کے عمل میں شامل نہیں ہونا چاہتے اس علاقے سے نکل جائیں اور جو امن کے عمل میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ شہر میں باقی رہ سکتے ہیں۔
Add new comment