ٹرمپ کا یوٹرن، میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سے دستبردار ہونے کا اشارہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ناکامی سے بچنے کےلئے یوٹرن لینے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے سے دستبردار ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔

امریکی صدر کو پھر ناکامی کا خوب ستانے لگا۔ ایک بعد اب دوسرا یوٹرن لینے کی تیاریاں شروع۔ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سے دستبردار ہونے کا اشارہ دے دیا۔

انتخابی مہم میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کے منصوبے پر سیاست چمکائی۔ صدر بننے کے بعد منصوبے سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ دیوار کی تعمیر کے لیے رقم جمع کرنے میں ناکام رہے۔ ٹرمپ کی مشیر کیلین کونوے کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے لیے اخراجات بجٹ میں شامل نہیں کیے جائیں گے جو کہ جمعے کے روز ہرصورت منظور کیا جانا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ ترجیحات تبدیل نہیں ہوئیں، دیوار تعمیر کی جائے گی۔

Add new comment