فلسطین کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانے پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران، فلسطین کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانے کے لئے مظلوم فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا.
ایران کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام میں 'اسماعیل ہنیہ' کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا نیا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی صورتحال بشمول فلسطین کے موجودہ حساس حالات کے پیش نظر آپ پر ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے.
محمد جواد ظریف نے فلسطینی مزاحمت کو مزید طاقتور کرنے، ناجائز صہیونی ریاست کے مقابلے اور عالم اسلام کی وحدت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اسماعیل ہنیہ کے کردار کو اہم قرار دیا.
واضح رہے کہ غزہ میں حماس نے سینیر رہنما اسماعیل ہنیہ کو نیا سربراہ منتخب کر لیا، اسماعیل ہنیہ سے قبل اس عہدے پر خالد مشعل فائز تھے.
Add new comment