شام کا الجراح فوجی اڈہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شام کی مسلح افواج نے شمالی شام کا ایک فوجی اڈہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-

رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج، الجراح کے فوجی اڈے کے مضافات میں واقع کالونیوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرتے ہوئے اس ایئرپورٹ میں داخل ہو گئی ہے-

الجراح فوجی اڈہ، مشرقی حلب میں ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر دیرحافر اور مسکنہ کالونیوں کے درمیان واقع ہے جس پر دو ہزار تیرہ میں دہشت گردوں نے قبضہ کر لیا تھا-

شام کی مسلح افواج اور رضاکار فورس نے گذشتہ جمعرات کو الجراح ایئرپورٹ کے مغرب میں المہدوم کالونی سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا تھا- المہدوم کالونی شہر مسکنہ کے شمال مغرب میں واقع ہے اور داعش دہشت گردوں کا سب سے اہم اڈہ شمار ہوتی ہے-

شہر حلب، شامی فوج کی مہینوں کی محنت کے بعد دسمبر دو ہزار سولہ میں دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوا ہے-

قابل ذکر ہے کہ بحران شام، سن دو ہزار گیارہ میں سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کے باعث شروع ہوا ہے- اس کا مقصد صدر بشاراسد کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنا ہے-

Add new comment