یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے

یمن کے مظلوم عوام پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف علاقوں میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنوبی صوبے تعز میں خالد بن الولید چھاؤنی میں اشیائے خورد و نوش کے حامل ایک ٹرک کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک  ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔سعودی عرب کی اس جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بھی شمالی صوبے الضالع اور صوبے عسیر کے علاقے الربوعہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔یمنی اسنائپروں نے بھی المخا میں ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا۔دریں اثنا ایک فوجی ذریعے نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صنعا کے شمال مشرق میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں کئی فوجی ہلاک  اور زخمی ہو گئے۔جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے میں بھی الخضرا گذرگاہ کے قریب یمنی فوجیوں نے سعودی اتحاد کے دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

Add new comment