سعودی فوجیوں کے خلاف یمنی فوج کی جوابی کارروائی
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے تعز میں ایک جارح سعودی فوجی سرغنہ کو ہلاک کر دیا۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے تعز میں المخا کے علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں جارح سعودی اتحاد کا ایک کمانڈر حسین محمد عبداللہ المنصور ہلاک ہو گیا۔
اسی طرح الجحملیہ کے علاقے میں یمن کے عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کا ایک فوجی مارا گیا۔
ہفتے کی شام بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے المخا کے علاقے یختل میں سعودی اتحاد کے ایک بلڈوزر کو تباہ کر دیا تھا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کو حاصل ہونے والی اس کامیابی کے بعد ہی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یختل کے مشرق اور اسی طرح موزع کے علاقے خالد فوجی چھاؤنی اور البرح کے علاقے کو دو بار اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔
Add new comment