ایران: جنوبی کوریا کے صدر کو مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے مون جین کو جنوبی کوریا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرمملکت حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران اور سئیول دوطرفہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات کے فروغ کے لئے قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوريہ ايران، جنوبی کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بين الاقوامی مسائل کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.
واضح رہےکہ 64 سالہ مون جین پانچ سالہ مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں اس سے پہلے جنوبی کوریا کی خاتون صدر کو بعض الزامات کے سبب اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا
Add new comment