سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد کو شہید کر دیا گیا

سعودی عرب کے مشرقی علاقے العوامیہ میں سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک مسجد کو شہید کر دیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کو ایک بار پھر العوامیہ کے المسورہ علاقے پر جارحانہ حملہ کیا اور اس علاقے کی السید محمد مسجد کو شہید کر دیا-

سعودی عرب کے جارح سیکورٹی اہلکاروں نے الدیرہ محلے کی الفتیہ مسجد پر بھی ظہر کی اذان کے وقت اندھا دھند فائرنگ کی-

سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے اس حملے میں ہیلی کاپٹروں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور شہریوں کے گھروں پر مارٹر گولے فائر کرنے کے ساتھ ہی لوگوں کی گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا-

گذشتہ بدھ کو بھی العوامیہ کے علاقے میں سعودی سیکورٹی فورس کے حملے میں تین افراد جاں بحق اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے، ان حملوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے-

واضح رہے کہ آل سعود کی ظالمانہ ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف دو ہزار گیارہ کے بعد عوامی مظاہروں میں آنے والی شدت کے بعد سعودی عرب کے شیعہ علاقے بار بار جارحانہ حملوں کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں-

Add new comment