امریکہ نے مزید تین جنگی طیارے اسرائیل کے حوالے کر دیئے

صیہونی حکومت نے امریکہ سے مزید تین ایف پینتیس جنگی طیارے حاصل کر لئے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارانوت کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑاکا طیارے لاکھیڈ مارٹین فوجی کمپنی کے تیار کردہ ہیں- یہ جنگی طیارے مقبوضہ فلسطین میں نقب فوجی ایئربیس پر اسرائیل کے حوالے کئے گئے ہیں-

امریکی کمپنی لاکھیڈ مارٹین نے دسمبر دو ہزار سولہ میں اسرائیل کو دو ہیلی کاپٹر  دیئے تھے- امریکہ، مزید پچاس ایف پینتیس لڑاکا طیارے صیہونی حکومت کے حوالے کرے گا-

ریڈار کی رینج میں نہ آنے والے یہ جنگی طیارے، جو فی گھنٹہ ایک ہزار نو سو کلومیٹر کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایک سو دس ملین ڈالر کے ہیں-

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی ہمہ جہتی حمایت ہی، فلسطینیوں کے خلاف اس کے بڑھتے ہوئے جرائم کی اصل وجہ ہے-

Add new comment