افغانستان میں ساٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت
افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں ساٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار، کاپیسا، خوست، غزنی، لوگر، قندھار، اروزگان، قندوز، فاریاب، سرپل، بدخشاں اور ہلمند صوبوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں داعش کے چار دہشت گردوں سمیت اکیاون دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں-
صوبہ غور کے گورنرہاؤس کے ترجمان عبدالحئی خطیبی نے کہا ہے کہ فیروز کوہ کے علاقے میں فضائیہ کی کارروائی میں داعش کے پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-
انھوں نے کہا کہ اس فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں داعش کے تین کمانڈر بھی شامل ہیں-
Add new comment