امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب شروع کردی
امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں بدستور اضافہ ہورہا ہے۔ امریکا نے شمالی کوریا کی دھمکیوں کے باوجود سرحدی علاقوں میں جدید میزائل سسٹم کی تنصیب شروع کردی ہے۔ ادھر شمالی کوریا نے بھی امریکی سسٹم کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔
امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی برقرار۔ امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب شروع کردی۔
روسی میڈیا کے مطابق تھاڈ میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب گالف کورس میں کی جارہی ہے۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام اس سال کے آخر تک مکمل آپریشنل ہوجائے گا۔ جنوبی کوریا میں اس میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب کا چین شدید مخالف ہے۔
میڈیا کے مطابق بیجنگ سمجھتا ہے جنوبی کوریا میں میزائل سسٹم نصب کر کے امریکا چین کے ایٹمی اور میزائل نظام پر نظر رکھنا چاہتا ہے۔ ادھر شمالی کوریا نے بھی امریکا کے اس میزائل سسٹم کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔
شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے میزائل سسٹم کو ٹارگٹ کرلیا گیا ہے جب ضرورت محسوس ہوئی اسکو نشانہ بنایا جائے گا۔
Add new comment