ایمٹی معاہدہ ایرانو فوبیا کے پروپیگنڈے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنا
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں عالمی رائے عامہ میں ایران کی ساکھ بگاڑنے اور اسے تشدد پسند ظاہر کرنے کے لئے مغرب کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے مغرب کی ایرانو فوبیا کی پالیسی شکست سے دوچار ہو گئی۔انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے قبل مغرب کی جانب سے ایران کو جنگ پسند اور عالمی امن کے لئے خطرہ بنا کر پیش کیا جا رہا تھا مگر عالمی برادری اب ایران میں پائے جانے والے حقائق کو سمجھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کے لئے خاص قدر اور احترام کی قائل ہو گئی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ایرانی حکام و عوام کی درایت سے ایران کے خلاف دشمنوں کی ہر قسم کی سازش ناکام ہوئی ہے۔انھوں نے ایران میں آئندہ جمعے کو ہونے والے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میدان عمل میں ایرانی عوام کی ہمیشہ بھرپور موجودگی ہی ایران میں پائے جانے والے امن و استحکام کی اصل وجہ ہے اور ایرانی عوام آئندہ جمعے کو انتخابات میں ایک بار پھر وسیع پیمانے پر شرکت کر کے اس امن و استحکام کو پوری دنیا پر ثابت کریں گے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے ایرانو فوبیا کا ہتھکنڈہ ناکام ہو گیا۔
Add new comment