یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت

سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی صوبوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمن کے مختلف صوبوں منجملہ صعدہ، تعز اور الحدیدہ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے صوبے صعدہ کے علاقے شدا پر میزائل حملے اور گولہ باری کرکے یمنی عام شہریوں اور ان کی زرعی اراضی کو خاصا نقصان پہنچایا۔سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی صوبہ تعز کے علاقے یختل پر پانچ بار بمباری کی۔سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ میں الخوخہ کے موشج نامی علاقے پر بھی ہوائی حملے کئے۔سعودی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بھی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جن میں دسیوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے جیزان میں واقع علاقے بوابہ الموسم میں فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ یمنی فوج نے یمنی صوبے مآرب میں جبل صلب علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔یمنی فوج نے الکدحہ علاقے میں القرون اور اثنا عشر کی طرف غاصب فوجیوں کی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں بھی یمنی فوج نے ان کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا جس میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی مارے گئے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے پیر کے روز بھی تعز کے الضباب علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جس میں سعودی اتحاد کے آٹھ فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔دوسری جانب یمن کے صوبے مآرب میں حریب القرامیش میں ربیح نامی علاقے پر سعودی اتحاد کی گولہ باری میں دو عورتیں اور چار یمنی بچے زخمی ہو گئے۔

Add new comment