دہشت گردی، آزاد ممالک کو کمرزور کرنے کا ایک حربہ ہے : بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردی کو ان ممالک کو کمزور بنانے کا ایک حربہ قرار دیا ہے جو آزادی کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق بشار اسد نے افریقی یونین اور عرب لیگ کے امور میں الجزائر کے وزیر عبد القادر مساھل سے ملاقات میں تاکید کی کہ دہشت گردی، مقامی نہیں ہوتی بلکہ وہ ایک سیاسی كھیل کا حصہ ہے جس کا مقصد ان ممالک کو نقصانات پہنچانا اور کمزور بنانا ہے جو اپنے فیصلے خود کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے شام کے سلسلے میں الجزائر کی اصولی پالیسیوں کی تعریف کی اور کہا کہ شام کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے اور شامی قوم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر یکجہتی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔  بشار اسد نے کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ جنگ میں تمام ممالک کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔
افریقی یونین اور عرب لیگ کے امور میں الجزائر کے وزیر عبد القادر مساهل نے اس ملاقات میں دہشت گردی و انتہا پسندی کے ساتھ جد جہد میں الجزائر کے تجربات کا ذکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں الجزائر مکمل طور پر شامی قوم کے ساتھ ہے اور اس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Add new comment