شام، دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک، ترکی کی جانب دہشت گردوں کی مدد جاری
شام میں فوج اور رضاکار فورس کے حملے میں دہشت گرد گروہ احرار الشام کا سرغنہ ہلاک ہو گیا۔
موصولہ خبروں کے مطابق، اس دہشت گرد کا نام ماجد حسین الصادق تھا جو اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ شہر ادلب کے بنش علاقے میں احرار دہشت گرد گروہ کے ٹھکانے پر ہوئے دھماکے میں مارا گیا۔ دوسری جانب شام کی فوج اور اس کےاتحادی داعش کے خلاف القریتین علاقے میں پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب نصرہ فرنٹ کے 70 دیگر دہشت گرد، ترکی کے راستے شام پہنچے ہیں۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں میں سے ایک النصرہ فرنٹ کے 70 دہشت گرد ترکی کے راستے شمالی شام کے شہر ادلب میں پہنچے ہیں۔
اس سے پہلے بھی کئی ذرائع سے یہ خبر ملتی رہی ہے کہ ترکی کی سرحد سے دہشت گرد شام میں دراندازی کرتے رہے ہیں۔
داعش اور النصرہ فرنٹ وہ دہشت گرد گروہ ہیں جو جنیوا میں شام سے متعلق امن مذاکرات میں شامل نہیں ہیں۔
Add new comment