فضائی حملوں سے شامی فوج کی پوزیشن مضبوط ہوئی : پوتین
روس کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے جنگی طیاروں کی طرف سے تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر حملوں کی وجہ سے اس وقت شام کی فوج مضبوط پوزیشن میں ہے۔
ولادیمير پوتين نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے میں ماسكو کی جانب سے حکومت دمشق کی فوجی مدد کی کارکردگی کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ شام کی فوج نے روس کے جنگی طیاروں کی وسیع مدد سے ملک کے مختلف علاقوں میں برتری حاصل کرلی۔
انھوں نے کہا کہ روس کے جنگی طیاروں نے داعش اور النصرہ فرنٹ سمیت تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کر کے ان دہشت گرد گروہوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ روس کے صدر ولادیمير پوتين نے زور دے کر کہا کہ روس نے دنیا کے مختلف ممالک سے شام پہنچنے والے تکفیری دہشت گردوں سے جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
در ایں اثنا نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے جمعرات کو کہا ہے کہ روس نے اب بھی بڑی تعداد میں اپنے فوجیوں کو بشار اسد کی حکومت کی مدد کے لئے شام میں باقی رکھا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو انقرہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ روس نے شام سے اپنے بہت سے فوجیوں کو نکال لیا ہے لیکن اب بھی اس کے بہت سے فوجی شام میں موجود ہیں تاکہ وہ شامی حکومت کی مدد کر سکیں۔
Add new comment