پنجاب یونیورسٹی کا طالبعلم کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں گرفتار

لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔

 

لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔  ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طالبعلم عتیق آفریدی کو کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے ۔ عتیق کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے حال ہی میں عتیق کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے حکیم اللہ محسود کو اپنا لیڈر قرار دیا تھا۔ عتیق آفریدی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Add new comment