غاصب صہیونی حکومت کی غزہ پر زمینی حملے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی فوج نے آج صبح اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ وہ غزہ میں اپنے زمینی حملے کو وسعت دے رہی ہے۔
 
غاصب صہیونی حکومت کی فوج نے غزہ پر زمینی حملے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی فوج نے آج صبح اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ وہ غزہ میں اپنے زمینی حملے کو وسعت دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 13 روز کے دوران غزہ پر صہیونی حکومت کے فضائي اور زمینی حملوں میں 350 فلسطینی شہید اور 2600 زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر فلسطینی مزاحمت نے صہیونی حکومت کے ہر قسم کے حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقے کو صہیونی حکومت کے فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا جائے گا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے راکٹی حملوں سے صہیونی علاقوں میں شدید وحشت طاری ہے اور صہیونی پرامن مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Add new comment