تفتان میں لوگوں کا برا حال، بچے اور خواتین سخت گرمی اور پیاس سے جھلس رہے ہیں
تفتان میں لوگوں کا برا حال، بچے اور خواتین سخت گرمی اور پیاس سے جھلس رہے ہیں
ٹی وی شیعہ[آن لائن نیٹ ورک ]تفتان میں پہلے بھی زائرین کو سرکاری اہلکار مختلف بہانوں سے ٹارچر کیاکرتے تھے لیکن آج کل ماضی کی نسبت زائرین کی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ایران سے واپس پاکستان آنے والے زائرین کو تفتان میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام علاقے تفتان میں پاکستان کے نااہل حکومتی اداروں نے بڑی تعداد میں زائرین کو کھلے آسمان تلے اور زندگی کی ابتدائی ضروریات کے بغیر روکا ہوا ہے۔مخلوق خدا کی اس بے بسی کاندازہ اس بات سے لگا لیجئے کہ روز نامہ کے ٹو کے مطابق گزشتہ روز تفتان میں صرف گلگت اور بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد ۱۱۵ تھی۔بھوک اور پیاس سے لوگوں کا برا حال ہے،بچے اور خواتین سخت گرمی اور پیاس سے جھلس رہے ہیں لیکن سرکاری اداروں کی اس پر کوئی توجہ نہیں۔
Add new comment