کوئٹہ سے ایران جانیوالے درجنوں زائر، سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے تفتان بارڈر پر سرگردان
کوئٹہ سے ایران جانیوالے درجنوں زائر، سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے تفتان بارڈر پر سرگردان
ٹی وی شیعہ[وان نیوز نیٹ ورک]کوئٹہ سے ایران جانیوالے درجنوں زائرین سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے تفتان بارڈر پر پھنس گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 700کلومیٹرطویل شاہراہ پر زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر نااہل حکومتی ادارے ایران جانے والے اور ایران سے آنے والے زائرین کے لئے پریشانی کے باعث بنے ہوئے ہیں۔بلوچستان شیعہ کونسل اور دیگر معتبر ذرائع نیز ٹی وی شیعہ کے مطابق تفتان بارڈ پر زائرین کو شدید مشکلات کا سامناہے جہاں رہنے کا بندوبست ہے اور نہ ہی پینے کیلئے پانی دستیاب ہے ۔ایسے میں تعجب کی بات ہے کہ سیاسی و غیرسیاسی لیڈر حضرات نے بھی چپ سادھ رکھی ہے اور دینی و ملکی یا انسانی بنیادوں پر بھی کسی قسم کی امدادی کاروائی دیکھنے میں نہیں آرہی۔
Add new comment