عرب لیگ کا دہشتگرد گروہ داعش کے مقابل ملت عراق کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان
ٹی وی شیعہ[انٹرنیشنل افئیرز ڈیپارٹمنٹ]الیوم السابع ویب سائيٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل لعربی نے آج قاہرہ میں اپنے ایک خطاب میں کہا کہ عرب لیگ ،دیوبندی وہابی دہشتگرد گروہ داعش کے مقابل ملت عراق کے ساتھ بھرپور طرح سے ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ نبیل العربی نے ملت عراق بالخصوص اہل موصل پر دہشتگردانہ حملوں میں تیزی آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام عراقی گروہوں سے متحد ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ دہشتگردی کی مختلف صورتوں کے مقابل متحد ہوجائيں۔ العربی نے کہا کہ ملت عراق کو اس حساس زمانے میں متحد ہوجانا چاہیے، کیونکہ ان کے ملک کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔دوسری طرف ایران اور شام کی طرف سے بھی دیوبندی وہابی گروہوں کی مذمت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Add new comment