شہادت پر تسلیت

شہادت پر تسلیت 

ٹی وی شیعہ[انفارمیشن سیل]ايک روايت کے مطابق تيرہ جمادي الاول کي تاريخ شہزادي کونين جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا کي شہادت کي تاريخ ہے -اس مناسبت سے پورے عالم اسلام  ميں مجالس عزا کا سلسلہ جاري ہے -شہزادي کونين حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا بيس جمادي الثاني پانچ بعثت کو مکہ مکرمہ ميں اس دنيا ميں تشريف لائيں-آپ اپنے پدربزرگوار حضرت محمد مصطفي صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کے سايہ عاطفت ميں پروان چڑھيں-پروردگار عالم کے نزديک بي بي دوعالم کا انتہائي عظيم مرتبہ تھا - ايک روايت کے مطابق آپ کي عمر مبارک ابھي صرف اٹھارہ برس ہي تھي کہ حاکمان وقت کے بے پناہ ظلم وستم کے نتيجے ميں اور پدربزرگوار کي رحلت کا غم برداشت کرتے ہوئے اس دنيا سے رخصت سے ہوگئيں-

ٹی وی شیعہ کی ٹیم بھی بی بی دوعالم[س] کی شہادت کی مناسبت سے سرور کونین ختم النبیّن [ص] اہلبیت رسول [ص] اور ان کے چاہنے والے اصحاب و انصار ،مراجع عظام  ،رہبر معظم اور مسلمین جہان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتی ہے۔

tvshia.com/urdu

Add new comment