کتب اربعہ میں سے ایک:من لایحضرہ الفقیہ

 کتب اربعہ میں سے ایک:من لایحضرہ الفقیہ

من لایحضرہ الفقیہ ، ابوجعفر محمد بن علی بن حسن بن موسی بن بابویہ قمی ، معروف بہ شیخ صدوق (٣٠٦ تا ٣٨١ ق) ۔ شیخ صدوق کا چوتھی صدی میں ایران، خراسان، عراق اورشام کے بہترین علماء میں شمار ہوتا تھا ۔ اس کتاب کو اصول اربعہ میں موجود معتبر روایات اوراسی طرح دنیائے اسلام کے اہم ترین راویوں کی روایات جن کی تعداد تین سو سے زیادہ ہے اور سب ان کے استاد شمار ہوتے ہیں ، کی بنیاد پر تالیف کی ہے ، اس کتاب میں تقریبا چھے ہزار احادیث مسائل اور فقہی مباحث کے متعلق موجود ہیں ،یہ کتاب بھی کافی کی طرح اپنی تالیف کے زمانہ سے لے کر آج تک علماء کے نزدیک قابل قبول رہی ہے اور ہمیشہ اس کی تدریس اور تشریح وغیرہ ہوتی رہی ہے ، یہاں تک کہ اس پر بہت سی شرحیں اور حاشیہ لکھے گئے ہیں اور من لایحضرہ الفقیہ اور اس کے مصنف کوعلمائے اہل سنت نے بھی سراہا ہے ۔

tvshia.com/urdu

Add new comment