دونوں طرف صحابہ کے الفاظ استعمال کرنا تاریخی اعتبار سے صحیح نہیں۔
ٹی وی شیعہ [نیٹ نیوز]ترجمان جماعت اسلامی پاکستان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چند روز پہلے وقت نیوز چینل کے ایک انٹرویو میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں تاریخی حوالہ دیتے ہوئے جنگ جمل کا ذکر کیا۔ جس میں دونوں طرف صحابہ کرام تھے اور اس کے ساتھ ہی واقعہ کربلا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں طرف مسلمان تھے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سید منور حسن شاید لاشعوری طور پر دونوں طرف صحابہ کے الفاظ استعمال کر گئے جو تاریخی اعتبار سے صحیح نہیں۔ انٹرویو کے ان الفاظ سے ہمارے شیعہ بھائیوں کو غلط فہمی ہوئی ہے اور انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے اس جانب توجہ دلائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم واضح طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس جنگ میں حضرت امام حسین علیہ السلام، ان کے اہل بیت (ع) اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور یزید کے اس اقدام کو ہم ظلم سمجھتے ہیں۔ ہمارا بھی وہی عقیدہ ہے جو تمام مسلمانوں کا ہے۔
بشکریہ: ٹی وی شیعہ اردو
Add new comment