چلاس اور دیگر واقعات میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار

چلاس اور دیگر واقعات میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار

ٹی وی شیعہ (نیوز رپورٹ)ایس پی ہلال احمد، کرنل مصطفٰی اور کیپٹن اشفاق کو ایک ماہ پہلے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس اور دیگر اداروں نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔

چلاس اور دیگر واقعات میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار

تفصیلات کے مطابق چلاس میں پولیس اور آرمی کے اعلٰی افسروں کے قتل میں نامزد دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ پولیس اور آرمی کے اعلٰی افسروں کے قتل میں ملوث ملزم قریب اللہ اور محمد نبی کو چلاس کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم قریب اللہ کالعدم تحریک طالبان کے چلاس یونٹ کا سابق امیر تھا۔ اس پر لولوسر، نانگا پربت چلاس کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم محمد نبی بھی چلاس میں پولیس اور آرمی افسران کے قتل کے ملوث ہے۔

Add new comment