جوئیں مارنا حرام ہے وہابی علماء کا فتوا

 

جوئیں مارنا حرام ہے وہابی علماء کا فتوا
وہابی علماء کی طرف سے جاری ایک فتوے کے مطابق داڑھی میں جوئوں کو مارنا حرام ہے


{شیعہ ٹی وی بنقل از مشرق} اب تک آپ نے وہابیوں کے ایک سے ایک مضحکہ خیز اور عجیب و غریب فتوے سنے ہوں گے لیکن یہ شاید اب تک کا سب سے عجیب اور مضحکہ خیز فتوا ہے جسکو جبھۃ النصرہ گروہ کی شرعی انجمن نے شہر حلب میں جاری کیا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا: کہ شنت نبوی کا اتباع کرتے ہوئے بڑی داڑھی رکھنے اور میدان جنگ میں پانی بہت کم پانی دست یاب ہونے کی وجہ سے داڑھی میں جوں ہو جاتی ہیں تو ان کے مارنے کا کیا حکم ہے؟
اس سوال کے جواب دیتے ہوئے اس انجمن نے کہا: داڑھی میں جوئوں کا مارنا حرام ہے کیوں کہ وہ خدا کی مخلوق ہیں۔
اس لئے ہم اپنے مجاہدوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سنت رسول کا اتباع کرتے ہوئے داڑھی میں مہندی لگائیں تا کہ کھجلی کم ہو اور جوئوں کو نہ مارنا پڑے کیوں کہ یہ جوں خدا کی مومن مخلوق ہیں۔
 کتنے تعجب کی بات ہے وہابی اس طرح کے فتوے اس وقت دے رہے ہیں جب کہ انہیں وہابیوں کے ہاتھوں روزانہ نہ جانے کتنے لوگ شیعہ ہونے کے جرم میں مار دئے جاتے ہیں یا تجاوز کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کی نگاہ میں جوئوں کی جان کی قیمت ایک انسان سے زیادہ ہے۔

Add new comment