سپاہ صحابہ کی فائرنگ، 2 شیعہ جوان شہید

سپاہ صحابہ کی فائرنگ، 2 شیعہ جوان شہید

 

[ابنا] کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر میں کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کی فائرنگ سے ۲ شیعہ نوجوان شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل ہونے والے اپنے ایک کارکن کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔

جیسے ہی یہ ریلی کوٹلہ جام پہنچی تو ریلی کے شرکاء نے اردگرد موجود دکانوں اور ریڑھیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ سڑک کے کنارے موجود  میڈیکل سٹور  میں کام کرنے والے دو شیعہ جوان ان دہشت گردوں کی گولیوں سے شہید ہو گئے جبکہ دوسرے افراد زخمی ہوگئے۔میڈیکل سٹور  میں کام کرنے والے دو جوان سید صفدر شاہ اور سید عمران شیرازی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
 مختلف  لوگوں  کی دفاعی  کاروائی کے دوران  شدت پسند گروہ کا  ایک سرغنہ ملک مصطفیٰ سمیت تین  دہشت گرد  ہلاک ہو گئے  جبکہ 8 سے زیادہ کو  زخمی کر دیا ہے۔  کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے کافی دیر تک اندھا  دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ کالعدم گروہ کی جانب سے مسجد سے جہاد شروع کرنے کے اعلانات بھی کئے گئے۔ اس تمام صورتحال میں پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، جبکہ شرپسندوں نے علاقہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ شرپسندوں نے شیعہ کافر کے نعرے بھی لگائے۔
ادھر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو روز قبل سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شیعہ جوان  میرزا  عباس عارف  دو روز بیہوشی کے عالم میں رہنے کے بعد آج لیاقت ہسپتال میں شہادت کے مرتبے پہ فائز  ہو گیا۔ 

Add new comment