آیت اللہ نوری ہمدانی: وہابیت جہان اسلام پر سب سے بڑی مصیبت ہے۔

آیت اللہ شیخ حسین نوری ہمدانی

 آیت اللہ شیخ حسین نوری ہمدانی نے بھی پاکستان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلفی عناصرمشرق وسطی  کے بعض ممالک کی مالی تعاون سے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کوقتل کررہے ہیں۔ آج  سامراج اور گمراہ افراد کی سازشوں کے نتیجہ میں افغانستان، عراق، شام اور پاکستان جیسے ملکوں میں گمراہ  وہابی  فرقہ ، شیعہ مسلمانوں کو قتل کررہا ہے۔

آیت اللہ ہمدانی نے وہابیت کو عالم اسلام کےلئے سب سےبڑا خطرہ قراردیتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی کہ ان مجرمانہ کاروائيوں پر احتجاج کریں۔

انہوں نے بھی مراجع اور علماء کے ساتھ ۹ مارچ  ہفتہ  کے دن مسجد اعظم قم  میں  ہونے والےعظیم احتجاجی جلسے میں شرکت کرتے ہوئے وہابیت کے اس غیر انسانی عمل کی شدید مذمت کرنے پر زور دیا۔

Add new comment