شرپسند عناصر کی کارروائی، ایرانی پولیس کے تین جوان شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے تین جوان مسلح شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کی پولیس کے سربراہ جنرل حسین رحیمی نے کہا ہے کہ اس صوبے کے ضلع خاش کی ایک چیک پوسٹ پر منگل کے روز مسلح شرپسندوں کے حملے میں پولیس کے تین جوان شہید ہو گئے۔ اس حملے میں پولیس کے تین جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انھوں نے مسلح شرپسندوں کی گرفتاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک ایران کی سلامتی اور ارضی سالمیت کا دفاع کریں گے۔

Add new comment