عرب ليگ کے جلاس میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور

جمعرات کو عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں وادی گولان پر صیہونی حکومت کی اشتعال انگیزی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔

 

جمعرات کو عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں وادی گولان پر صیہونی حکومت کی اشتعال انگیزی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔
اس دوران عرب ليگ کے سربراہ نبیل العربی نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر خصوصی فوجداری عدالت میں مقدہ چلایا جائے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب ليگ کے سربراہ نبیل العربی نے کہا کہ اسرائیل کے لئے ایک خصوصی فوجداری عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے۔
جمعرات کو مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں واقع عرب لیگ کے صدر دفتر میں 22 رکنی تنظمیم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ اس دوران ایک ایسی قرار داد منظور کی گئی جس میں صیہونی حکومت کی اشتعال انگیزی کی مذمت کی گئی۔ قاہرہ میں عرب ليک کےاجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے نبیل العربی نے کہا کہ اسرائیل کے طرز عمل سے ایسا لگتا ہے کہ وہ خود کو قانون  اور احتسباب سے بالا تر سمجھتا ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مسئلے کے لئے بھی اسی طرز پر ایک خصوصی فوجداری عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے جیسا کہ سابق یوگو سلاویہ، روانڈا اور سیرالیوں کے سابقہ حکام کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے 6 رکنی بین الاقوامی ٹریبونل قائم کئے جا جکے ہیں۔

Add new comment