اردن، اخوان المسلمین کا ہیڈ کواٹر سیلاردن، اخوان المسلمین کا ہیڈ کواٹر سیل

اردن کی سیکورٹی فورسز نے عمان میں اخوان المسلمین کے ہیڈ کواٹر کو سیل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اخوان اردن میں سب سے طاقتور اپوزیشن مانی جاتی ہے۔ صدر دفتر مقفل کئے جانے کی تصدیق اخوان المسلمین سے وابستہ ایک وکیل نے بھی کی۔
ایڈوکیٹ عبد القادر الخطیب نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے اخوان المسلمین کے صدر دفتر کے صدر دروازے کو سرخ رنگ کے موم سے سیل کرنے سے قبل خالی کرا لیا تھا۔
انھوں نے حکومت کے اس اقدام کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح طور پر ایک سیاسی فیصلہ ہے اور بالکل اسی طرح کا فیصلہ ہے جیسے فیصلے اس وقت خطے میں کئے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب سیکورٹی ذرائع کے مطابق اخوان المسلمین کا صدر دفتر عمان کے گورنر کی ہدایت پر سیل کیا گیا ہے کیونکہ اس نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے قانونی اجازت حاصل نہیں کی ہے۔ اخوان المسلمین نے 2014 میں حاصل کردہ لائسنس کی تجدید نہیں کرائی ہے، اس لئے اسے غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔

Add new comment