پاکستان: دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی
پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہنگو میں پاک افغان سرحد کے قریب منگور سر چیک پوسٹ پر پچاس سے ساٹھ دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک اور چھے زخمی ہو گئے۔
ہنگو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ٹل اور دو آبہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے اور تمام افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کر کے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے سولہ افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
Add new comment