شام، جنگی طیارہ تباہ، پائلٹ دہشت گردوں کے قبضے میںشام، جنگی طیارہ تباہ، پائلٹ دہشت گردوں کے قبضے میں
شام کے میڈیا ذرائع نے حلب کے مضافاتی علاقے میں ایک سرکاری جنگی طیارے کے گرنے کی اطلاع دی ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے منگل کو رپورٹ دی ہے کہ شام کا ایک سرکاری جنگی طیارہ سخوئی -22 ريف حلب کے مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پائلٹ کو قیدی بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جنگی طیارے کو جنوبی حلب کے مضافاتی علاقے میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل لگنے سے پہلے ہی پائلٹ پیراشوٹ سے کودنے میں کامیاب رہا اور پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ در ایں اثنا شام کی حکومت کے مخالفین کے حوالے سے فرانس پریس نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی حلب کے العیس گاؤں میں رہنے والے النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے اس جنگی جہاز کو مارا گرایا اور اس کے پائلٹ کو قیدی بنا لیا ہے۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ جنگی طیارہ حلب کے علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔
یہ پہلی بار ہے جب بشار اسد کی حکومت کے مخالفین نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائیل کا استعمال کیا ہے۔ یہ خبر اس بات کی تائید بھی کرتی ہے کہ 2011 میں بحران شام کے شروع ہونے کے بعد حکومت مخالفین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مسلح کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دھمکی دی تھی کہ وہ شام کے مخالفین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دے دیں گے۔
شام میں مسلح گروہ بشار اسد کی حکومت کی سرنگونی کے لئے بر سر پیکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور اس کے حامیوں کی فضائی طاقت کی وجہ سے طاقت کا توازن ان کے حق میں ہے۔
Add new comment