یمن میں سعودی عرب بری طرح ناکام ہو گیا : عبد الملک الحوثی

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے تعاون سے یمن میں خوفناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
عبد الملک الحوثی نے جمعے کی رات یمن پر سعودی عرب کے حملے کو ایک سال پورے ہونے کے موقع پر یہ بات کہی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب، یمن پر ایک ڈکٹیٹر کی حکومت مسلط کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن عوام کی بیداری اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچوں، ہسپتالوں، رہائشی علاقوں اور تعلیمی مراکز اور پانی کے ذخائر پر بمباری کرکے، یمن کے عوام سے اپنی دشمنی واضح کر دی ہے اور ریاض نے یہ جرائم، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے نام پر اور امریکہ و اسرائیل کی حمایت کے ساتھ کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل صرف جارح طاقتوں کی ہی سیکورٹی فراہم کرتی ہے اور اقوام متحدہ کا منشور مظلوم افراد کے لئے نہیں بلکہ آمروں اور ڈکٹیٹروں کے مفادات کی حفاظت کے لئے جاری کیا گیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرنے کے لئے مختلف ممالک سے کرائے کے فوجی بلائے ہیں لیکن اس کے باوجود اسے یمن پر حملے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ نقصان ہی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وسیع حملوں کے باجوود یمن کے عوام میدان میں ڈٹے رہے اور جب تک یمن پر حملے جاری رہیں گے، اپنی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات یمنی عوام کا حق ہے۔

Add new comment