چارسدہ، تباہی کا منصوبہ ناکام، تحریک طالبان کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

پولیس نے تباہی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے چارسدہ بس سٹینڈ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو دستی بموں اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

 

پولیس نے تباہی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے چارسدہ بس سٹینڈ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو دستی بموں اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضہ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا لیٹر پیڈ اور سٹیمپ بھی برآمد ہوئی۔ اے ایس پی فقیر آباد سرکل کے مطابق گزشتہ روز انہیں ایک اطلاع ملی کہ چارسدہ اڈا پشاور میں ایک دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر دہشت گرد صاحب گل کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 2 دستی بم ایک پستول تحریک طالبان پاکستان کا لیٹر پیڈ اور سٹیمپ پیڈ برآمد ہوا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اہم انکشافات کی توقع ہے۔ پشاور رورل سرکل پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 افغان باشندوں اور سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزموں سمیت 37 مشتبہ افرادکو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور کارتوس برآمد ہوئے جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Add new comment