گن کلچر امریکی سماج کا حصہ بن گیا ہے، اوباما کا اعتراف
امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ گن کلچر امریکی سماج کا حصہ بن گیا ہے۔
امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ویل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے یہ خبر سنی ہو گی کہ گزشتہ روز ایک مسلح شخص نے ہوسٹن میں فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور چودہ دیگر کو زخمی کر دیا۔ انہو ں نے کہا کہ فائرنگ اور اجتماعی قتل کے واقعات امریکہ میں معمول کا حصہ بن گئے ہیں اور بہت سے امریکی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بارک اوباما نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان واقعات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے اور ہمیں اس کے تدارک کے لئے سوچنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی بات کرنے والوں کو اس معاملے پر بھی توجہ دینا چاہئے۔
باراک اوباما کا کہنا تھا کہ" جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکی شہری محفوظ رہیں، انہیں اس جانب بھی توجہ دینا ہو گی، کیونکہ یہ واقعات بہت سے شہروں میں پیش آرہے ہیں اور بہت سے امریکیوں کی زندگیاں اس سے متاثر ہو رہی ہیں، ہمیں اس کے لئے کچھ کرنا ہو گا۔
Add new comment