شامی فوج کی کامیابیاں اور دہشتگردوں کی سرکوبی

شام کی فوج نے دہشتگردوں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 65 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ہتھیاروں اور گولہ بارود سے بھری چالیس میٹر لمبی ایک سرنگ کو تباہ کردیا-
شام کی فضائیہ نے بھی جبھۃ النصرہ کے دو ٹھکانوں اور داعش دہشت گرد گروہوں کی متعدد گاڑیوں کو ریف حمص میں تباہ کردیا- شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے اسی طرح شہر تدمر کے مضافات نیز القریتین کے مضافاتی علاقے التلول السود میں، داعش کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی ہے-
ادھرشام کے صدر بشار اسد نے پیر کے روز ایک فرمان جاری کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ ت13اپریل اعلان کی ہے- یہ فرمان ایسی حالت میں جاری کیا گیا ہے کہ اس سے کچھ ہی گھنٹے قبل امریکہ اور روس نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کی خبر دی تھی- شام کے پارلیمانی انتخابات ہر چار سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔ یہ انتخابات آخری بار سات مئی دوہزار بارہ میں ہوئے تھے-

Add new comment