اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ
آج جمعرات کا دن اور بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کی تاریخ ہے۔ آج اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
آج ایرانی عوام پورے ملک میں بائیس بہمن کے جلوسوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مقاصد اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ تجدید بیعت کر رہے ہیں۔
بائیس بہمن سنہ تیرہ سو ستاون ہجری شمسی مطابق گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی کو حضرت امام خمینی رح کی قیادت میں ظالم پہلوی حکومت کے خلاف انقلاب اسلامی ایران کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا۔
ایران کا ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ آئی آر آئی بی اپنے تمام ناظرین، سامعین اور قارئین کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
Add new comment