عراق: سیکڑوں عراقی شہری داعش کے چنگل سے آزاد

عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سیکڑوں عراقی شہریوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ہفتے کے دن صوبہ الانبار میں سیکڑوں عراقی شہریوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کرا لیا۔ ان افراد کو دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے یرغمال بنا رکھا تھا۔ ان افراد میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

دریں اثنا عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار میں جویبہ علاقے اور رمادی شہر کے درمیان واقع شاہراہ کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
عراقی سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن فلوجہ شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے بم بنانے کے ایک کارخانے میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بتیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

Add new comment