دہشتگردی کےخلاف جنگ کی کامیابیوں کودیرپابنارہے ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس منعقدہ ہوئی جس میںملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال پرتفیصلی بریفنگ دی گئی۔کورکمانڈرکانفرنس میںاے پی ایس کے شہداءکوخراج عقےدت اورشہداءکے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی بھی کیاگیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کودیرپابنانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آرکے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں،خطے میں نئے ابھرتے ہوئے جیواسٹریٹجک معاملات اوران کے پاکستان سے تعلق اور دیگراقدامات کاجائزہ لیاگیا۔کورکمانڈرکانفرنس کے شرکاءنے آرمی پبلک سکول کے شہداءکوخراج عقےدت پیش کیا اور شہداءکے اہل خانہ سے اظاہریکجہتی کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ شہداءاورزخمیوں نے وطن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ شہیدبچوں کوخرات عقےدت پیش کرنے کابہترین طرےقہ دہشتگردی کے خلاف غیرمتزلزل جنگ جاری رکھنا ہے۔

Add new comment