سعودی عرب کے حملوں کے خلاف جمعہ کے دن دہلی میں مظاہرے

سعودی عرب کے حملوں کے خلاف جمعہ کے دن  دہلی میں مظاہرے

دہلی میں جمعہ کے روز سعودی عرب کے حملوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے شرکاء نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک سے اس کھلی جارحیت پر خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا- دہلی میں مظاہرین نے سعودی حملوں میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں جلا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا- مظاہرین نے آخر میں ایک بیان بھی جاری کیا جس میں یمن کے مظلوم اور نہتھے عوام کے قتل عام کی مذمت کر تے ہوئے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کو فورا بند کئے جانے کا مطالبہ کیا- اس بیان میں آیا ہے کہ یمن کے مسلمان عوام پر ہونے والے ان حملوں کا فائدہ صرف اور صرف امریکہ اور صیہونی حکومت کو پہنچ رہا ہے- موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن کے نہتھے عوام پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں تقریبا دو ہزارچھ سو افراد شہید اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں -

Add new comment