ماہ مبارک رجب کے چند ایک اعمال

 

روزہ:
۱۔امام صادق{ع} نے فرمایا: "حضرت نوح{ع} رجب کی پہلی تاریخ کو کشتی میں سوار ہوئے اور اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ اس دن روزہ رکھیں اور فرمایا: جو شخص اس دن روزہ رکھے گا جہنم کی آگ ایک سال تک اس سے دور رہے گی اور جو شخص اس مہینہ میں سات دن روزے رکھےگا، اس پر جہنم کے سات دروازے بند ہوں گے اور آٹھ دن روزے رکھے تو بہشت کے آٹھ دروازے اس پر کھل جائیں گے اور جو شخص پندرہ دن روزے رکھے خداوندمتعال اس کی حاجتیں پوری کرے گا اور جو شخص اس سے زیادہ روزے رکھے خداوندمتعال اس کے لیے اس سے زیادہ عنایتیں کرے گا۔[1]"
۲۔ امام کاظم{ع} نے فرمایا: " رجب، بہشت میں ایک دریا کا نام ہے جو دودھ سے سفید تر اور شہد سے شیرین تر ہے۔ جو شخص رجب کے مہینہ میں ایک دن روزہ رکھے، خداوندمتعال اسے اس دریا کا پانی پلائے گا۔[2]"
۳۔ امام کاظم{ع} نے فرمایا ہے: " رجب کا مہینہ، ایک عظیم مہینہ ہے، اس میں {اجر و ثواب} حسنات کئی گنا ہوتے ہیں اور {انسان کے} گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ جو شخص رجب کے مہینہ میں ایک دن روزہ رکھے، جہنم کی آگ ایک سو سال تک دور ہوتی ہے اور جو {اس مہینہ میں} تین دن روزہ رکھے، اس کے لیے بہشت واجب ہوتی ہے۔[3]"
رجب کے مہینہ میں روزہ رکھنے کی فضیلت کے بارے میں بہت سی روایتیں ہیں اور ہم یہاں پر اسی پر اکتفا کرتے ہیں۔

Add new comment