معروف ذاکر الحاج آخوند قاسم حیدر آباد گنگوپی اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے
اناللہ وانا الیہ راجعون
محلّہ حیدر آباد گنگوپی سکردو بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف و مشہورنوحہ خوان، خادمِ اہل بیت علیہم السلام اور ذاکرِ سید الشہداء علیہ السلام الحاج جناب آخوند قاسم رحمہ اللہ مختصر علالت کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے 25جمادی الثانیہ 1436 ھ ق بروز بدھ سینکڑوں عقیدتمندوں نے جنازے میں شرکت کی ۔ مرحوم کوان کے آبائی قبرستان حیدر آباد گنگوپی میں سپرد خاک کردیا۔ مرحوم شہید عارف اور شہید عامر حسن کے دادا تھے بلتی نوحہ خوانی میں ایک بے مثال شخصیت تھی .
Add new comment