الحاج محمد علی مہدی کی وفات کا دن بلتستان بھر میں "یوم معلّم" قرار دیا جائے۔
ٹی وی شیعہ[خصوصی رپورٹر] سکردو بلتستان پاکستان کے ٹاون ایریا سے قم- ایران میں حصول علم میں مشغول طلّاب نے اپنے ہفتہ وار منعقد ہونے والے پروگرام میں معروف ماہر تعلیم، بابائے اردو بلتستان، الحاج محمد علی مہدی کی وفات کی مناسبت سے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی علمی، عملی، دینی خدمات اور خلوص کو سراہتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی بیان میں حجج الاسلام شیخ نذیر عرفانی،شیخ قاسم مومنی،شیخ احمد صادقی،شیخ حافظ محمد علی مھدی،شیخ اصغر شاہدی اور شیخ ذاکر حسین آغا نے قائد بلتستان ، امام جمعہ والجماعت سکردو حجۃ الاسلام والمسلمیں شیخ محمد حسن جعفری صاحب کی تعزیتی پیغام میں ہرسال مرحوم الحاج محمد علی مہدی کی یاد منانے کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کی عوام اور حکومت سےان کے یومِ وفات ۱۰ نومبر کو بلتستان بھر میں" یوم معلّم" کے عنوان سے منانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نےاپنے مشترکہ بیان میں اظہار کیا ہے کہ باشعور قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کی قدر دانی کرتی ہیں اوران کے یومِ وفات کو " یوم معلّم" قرار دینا الحاج محمد علی مہدی مرحوم کی خدمات کے مقابلے میں ایک انتہائی چھوٹا سا قدم ہے۔
Add new comment