مشرق وسطی میں وہابیوں کی جدید کارستانیاں
ٹی وی شیعہ [انٹرنیشنل ڈیسک]آج دمشق میں مسلح وہابیوں نےایک حملہ کرکے5 نیو کلیئر انجینئر ماردئیے ہیں۔مبصرین کے مطابق یہ سب اسرائیل کی ایمائ پر ہورہاہے۔دوسری طرف کابل میں پولیس یونیفارم میں ملبوس خودکش وہابی بمبار نے پولیس دفتر میں گھس کر خود کو اڑا لیا۔اس حملے میں کابل کے پولیس چیف ظہیر ظہیر بال بال بچ گئے۔ پاکستان میں لیویز ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نرے بابا میں امن لشکر اور وہابیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے بعد وہابی فرار ہو گئے ، اور جاتے جاتے چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد نصب کر گئے، اِس کے بعد امن لشکر کے رضا کاروں نے چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔ اس دوران نصب کیا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں امن لشکر کے کچھ رضاکار شہید ہوگئے اور3زخمی بھی ہو ئے ۔یاد رہے کہ شہید ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گارلا مئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی،جس میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔
Add new comment