ہندوستان میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے۔
ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں لوگوں نے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے۔
مظاہروں میں شرکت کرنے والوں نے فلسطینیوں کی مظلومیت پر مبنی تصویروں کے ساتھ ساتھ امام خمینی(رہ) اور امام خامنہ ای کی تصویریں بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں
مظاہرین نے غزہ پر ہونے والی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل مردہ باد امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں جلد از جلد اقدام کرے
Add new comment