ہندوستانی عوام نے نئی دہلی میں مظاہرے کرکے، وہابی دہشت گرد اور استکبار مخالف نعرے لگائے
ہندوستانی عوام نے نئی دہلی میں مظاہرے کرکے، وہابی دہشت گرد اور استکبار مخالف نعرے لگائے
ٹی وی شیعہ [وان مانیٹرنگ ڈیسک]ہندوستان ميں ہزاروں افراد نے نئی دہلی میں مظاہرے کرکے عراق کی ابتر صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی عوام نے آج نئی دہلی میں مظاہرے کرکے، وہابی دہشت گردوں اور استکبار مخالف نعرے لگائے اور عراق میں جلد از جلد جنگ و خونریزی کے خاتمے اور امن وامان کی برقراری کا مطالبہ کیا۔ ہندوستان کی شیعہ علماء کونسل نے بھی اس مظاہرے کے منتظم کی حیثیت سے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور ہندوستانی وزیر اعظم کو خطاب کرتے ہوئے، وہابیوں کی طرف سےعراقی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی اور تشدد کی بھینٹ چڑھنے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔
اس بیان میں کہا گيا ہے کہ اگر عراق میں فوری طور پر امن و امان بحال نہیں ہوتا ہے تو مغربی افواج، امریکی قیادت میں اس بحران سے غلط فائدہ اٹھاکر، پورے مشرق وسطی میں جنگ کو بھڑکائیں گي ۔ اس بیان کے اختتام پر حکومت ہند سے بھی عراق کے دہشت گردانہ اقدامات کی شدید مذمت کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ وہابی گروہ داعش نے حالیہ ہفتوں میں علاقے کے بعض ملکوں اور عراقی فوجیوں کی خیانت سے شمالی عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ جمالیاہے ۔
Add new comment