داعش دہشتگردوں نے تکریت میں واقع فوجی اڈے کے کیڈٹ کالج کے سترہ سو طلباء کو قتل کردیاہے۔
داعش دہشتگردوں نے تکریت میں واقع فوجی اڈے کے کیڈٹ کالج کے سترہ سو طلباء کو قتل کردیاہے۔
ٹی وی شیعہ[انٹرنیشنل میڈیا] دنیا کے دگر خطوں کی مانند عراق میں بھی ظلم و ستم کا مظاہرہ کرتے ہوئےداعش نامی وہابی ٹولے نےسترہ سوعراقی طالب علموں کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کردیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق داعش دہشتگرد گروہ نے آج ایک بیان میں اعلان کیاہے کہ اس نے تکریت میں واقع سباکیر کے فوجی اڈے کے کیڈٹ کالج کے سترہ سو طلباء کو قتل کردیاہے۔ داعش دہشتگردوں نے اس بیان کے ساتھ ہی ایسی تصاویر بھی شائع کی ہیں جن میں داعش کے پانچ دہشتگردوں کو ان طلباء پر فائرنگ کر تے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ البتہ افسوس کی بات ہے کہ اس ظلم اور سفاکیت پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بین الاقوامی برادری نے زبان نہیں کھولی۔
Add new comment