عراق اور شام میں سرگرم وہابیوں نے موصل پرقبضے کےبعد دس اہلسنت علماء کوقتل کردیا ہے۔

 

عراق اور شام میں سرگرم وہابیوں نے موصل پرقبضے کےبعد دس اہلسنت علماء کوقتل کردیا ہے۔

ٹی وی شیعہ[ریسرچ نیوز]عراق اور شام میں سرگرم وہابیوں نے موصل پرقبضے کےبعد دس اہلسنت علماء کوقتل کردیا ہے۔ کرد پریس کی رپورٹ کے مطابق وہابیوں نے بعثیوں کی مدد سے ایسے دس اہلسنت علماء کو قتل کردیا جو ان کے وہابی نظریات کے حامی نہيں تھے۔ داعش نامی وہابی گروہ عراق کے مقدس مذہبی مقامات کو بھی منہدم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ درایں اثناداعش نے شہرموصل میں اسکولوں کی درسی کتابوں کے اسلامی تعلیمات کےمنافی ہونے کے بہانے انھیں نذر آتش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس وہابی گروہ نے اپنے اس اقدام کاجواز پیش کرتےہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کتابوں کے مضامین اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی داعش دہشتگرد عناصر نے شہرموصل میں کئی نوجوانوں کو صرف اس لئے کوڑے لگائے ہیں کہ وہ ٹی وی پر برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ دیکھ رہے تھے اور ان کےچہروں پر داڑھیاں نہيں تھیں۔

Add new comment